اسسٹنٹ کمشنر کاشہر اور گردونواح کے مختلف مقامات کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر کاشہر اور گردونواح کے مختلف مقامات کا دورہ

بروقت حاضری اور صفائی آپریشن میں گاڑیوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال خان شمس الرحمن نے صبح سویرے ساہیوال شہر اور گردونواح کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی عملے کی یونیفارم کی خلاف ورزی اور ایک لوڈر رکشہ کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں پر جرمانے عائد کرنے اور غیر حاضری پر کارروائی کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لاری اڈا، فاروکہ روڈ اور سرگودھا روڈ سمیت دیگر مختلف حاضری پوائنٹس کا دورہ کیا اور سپروائزرز و ورکرز کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کا معائینہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ منیجر کو ہدایت کی کہ عملے کی یونیفارم کی پابندی، بروقت حاضری اور صفائی آپریشن میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے عمل میں غفلت، عملے کی غیر حاضری اور مقررہ یونیفارم کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے تسلسل اور فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...