مسعود ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں 40 نئے بیڈز کا اضافہ

مسعود ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں 40 نئے بیڈز کا اضافہ

ایمرجنسی میں 40 بیڈز سرجیکل ، 20 بیڈز میڈیکل مریضوں کے لیے مختص

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ انیشیٹو کے تحت ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کی ایمرجنسی میں 40 نئے بیڈز کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد ایمرجنسی کی مجموعی گنجائش بڑھ کر 60 بیڈز ہوگئی ہے ۔ توسیع کے بعد ایمرجنسی میں 40 بیڈز سرجیکل جبکہ 20 بیڈز میڈیکل مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے منگل کی صبح ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ایمرجنسی کی توسیع سمیت گزشتہ دورے کے دوران جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، پرچی کاؤنٹر، وارڈز، پیتھالوجی لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات کا معائینہ کیا۔ انہوں نے نئی جگہ منتقل کی گئی پیتھالوجی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات، انتظامات اور لیبارٹری کی فعالیت کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...