اس وقت پاکستان کے عوام لاوارث ہو چکے ہیں ،ندیم اکرم چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے اصل وارث پاکستان کے عوام لاوارث ہو چکے ہیں۔
جبکہ بیوروکریٹس اور اس ملک پر برسر اقتدار حکمران لوٹ مار کی انتہا کر رہے ہیں اگر عوام اپنے حق کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کے لیے باہر نہ نکلی تو آنے والے دنوں میں ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیں گے 110 روپے لیوی پٹرول پر فی لیٹر قوم کی جیبوں پر ڈاکے مارے جا رہے ہیں مگر کوئی بھی بولنے والا نہیں ہر کوئی ادارے کے سربراہ اپنے اپنے حصے وصول کر کے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ باقی میرا پاکستان لٹ رہا ہے اگر لوٹ مار کا یہی معیار رہا تو آنے والے دنوں میں پاکستان مکمل طور پر معاشی تباہی کا نمونہ پیش کر رہا ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments