مختلف محکموں میں شکایات پر عملدرآمد کی صورتحال پر ابھی تک حکومتی گرفت کمزور

مختلف محکموں میں شکایات پر عملدرآمد کی  صورتحال پر ابھی تک حکومتی گرفت کمزور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل و ضلعی ایڈمنسٹریشنز،ایجوکیشن، ہیلتھ، کالجزسمیت مختلف محکموں اور بلدیاتی اداروں کے متعلقہ شعبہ جات میں زیر التواء شکایات پر عملدرآمد کی صورتحال پر ابھی تک حکومتی گرفت کمزور ہے۔

بالخصوص وزیر اعظم و وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کے شکایات سیل اور دیگر صوبائی اتھارٹیز کی طرف سے بھجوائی جانیوالی عوامی شکایات اور ان محکموں کے سربراہان کو الگ سے رجوع کرنیوالے درخواست گزاروں کا مقررہ پیریڈ میں ازالہ یقینی نہیں بنایا جا سکا اور صرف سرگودھا ریجن میں سینکڑوں سائلین درخواستیں دینے کے بعد دوہری مشکلات سے دوچار ہیں جس پر حکومت پنجاب نے بروقت عملدرآمد یقینی بنانے اور ذمہ داروں کی جواب دہی اور بہتری کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...