ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل کاسیال موڑ کے داخلی و خارجی راستوں کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز چوہدری محمد اکمل نے منگل کی صبح سیال موڑ کے داخلی و خارجی راستوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری صفائی سرگرمیوں، سڑکوں اور اطراف کی واشنگ، صفائی عملے کی حاضری اور دستیاب مشینری و وسائل کا معائینہ کیا۔
انہوں نے موقع پر موجود عملے کی حاضری چیک کی اور صفائی کے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ داخلی و خارجی راستوں سمیت تمام اہم مقامات پر صفائی اور واشنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے ،حاضری اور ذمہ داریوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں اور مسافروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments