زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 2بھٹہ مالکان کو جرمانہ
واں بھچراں (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت اور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات محمد ارشد چغتائی نے اے پی آئی ٹیم کے ہمراہ واں بھچراں اور شادیہ کے علاقوں میں مختلف اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کی۔
اس دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی کے مطابق بھٹے نہ چلانے پر دو بھٹہ مالکان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ وصول کرنے کے علاوہ اینٹوں کی بھرائیاں بھی موقع پر مسمار کر دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments