بھکر: پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد کمی کا فیصلہ

 بھکر: پبلک ٹرانسپورٹ کے  کرایوں میں 7 فیصد کمی کا فیصلہ

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بھکر و چیئرمین آر ٹی اے احسان علی جمالی کی خصوصی ہدایات پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کے لیے ایڈیشنل اے سی و سیکرٹری آر ٹی اے محمد ریاض نے ٹرانسپورٹرز کیساتھ اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں مشاورت سے تمام مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد کمی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔اس موقع پر محمد ریاض نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ریلیف مکمل طور پر منتقل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن تمام جنرل بس اسٹینڈز اور بس اسٹاپوں پر نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے تاکہ مسافروں کو نئے مقررہ کرایوں سے آگاہی حاصل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کڑی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی اور کسی بھی ٹرانسپورٹر کو مقررہ کرایوں سے زائد وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...