ہلالِ احمر تھیلیسیمیا اینڈ ہیموفیلیا بلڈ سینٹر، 60مریضوں میں خون کی فراہمی کا عمل مکمل

ہلالِ احمر تھیلیسیمیا اینڈ ہیموفیلیا  بلڈ سینٹر، 60مریضوں میں  خون کی فراہمی کا عمل مکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہلالِ احمر تھیلیسیمیا اینڈ ہیموفیلیا بلڈ سینٹر، سلانوالی روڈ سرگودھا میں 60 مریضوں کو خون کی فراہمی کا عمل مکمل کیا گیا۔

جس سے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا جیسے امراض میں مبتلا بچوں اور دیگر مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی،سنٹر کوآرڈینیٹر غلام محمد نے بتایا کہ ہلالِ احمر تھیلیسیمیا اینڈ ہیموفیلیا بلڈ سینٹر سرگودھا میں روزانہ کی بنیاد پر مستحق مریضوں کو خون کی فراہمی کے لیے خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز 60 مریضوں کو خون منتقل (Blood Transfusion) کیا گیا۔،تھیلیسیمیا کے مریضوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے وقفے وقفے سے خون کی ضرورت ہوتی ہے ، جبکہ ہیموفیلیا کے مریضوں کو بھی خصوصی طبی نگہداشت اور بروقت علاج درکار ہوتا ہے ۔ ایسے میں ہلالِ احمر کا یہ مرکز مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے امید کی ایک اہم کرن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...