تجاوزات کیخلاف آپریشن ، دو دکانیں سیل، سامان پر قبضہ

تجاوزات کیخلاف آپریشن ، دو دکانیں سیل، سامان پر قبضہ

تجاوزات کیخلاف آپریشن ، دو دکانیں سیل، سامان پر قبضہ شہر کی مختلف مارکیٹوں میں آپریشن ، مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے تحت انکروچمنٹ انچارج ملک منصور کی زیر نگرانی اندرون شہر کی مختلف مارکیٹوں میں آپریشن کلین اپ جاری رہا۔ کارروائی کے دوران تجاوزات قائم کرنے پر دو دکانیں سیل کر دی گئیں، جبکہ تجاوزات کنندگان کا سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا گیا۔ دکانداروں کو واضح کیا گیا کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کی دکانیں سیل کرنے کے ساتھ مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے ۔ انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بازاروں اور دکانوں کے باہر غیر قانونی قبضوں سے گریز کریں۔ تاکہ شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...