گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹر سٹکرز لگائیں ، ایس پی پٹرولنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن کی جانب سے انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔
کہ پٹرولنگ پوسٹوں کے بیٹ ایریاز اور دیگر شاہراہوں پر جا کر گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹر سٹکرز لگائیں اور عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کی جائے انہوں نے ڈرائیور حضرات کو بھی تاکید کی کہ سموگ اور ممکنہ دھندکے دوران جتنا ممکن ہو سکے سفر سے اجتناب کیا جائے تاہم سفر کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی یا مسئلہ کی صورت میں پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments