عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج
عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔آئینی درخواست فواد عادل نے دائر کی....
لاہور(کورٹ رپورٹر)عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔آئینی درخواست فواد عادل نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرڈیننس اور رولز کے باوجود عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی نہیں روکی جا رہی۔ کالجز، ہسپتالوں اور عدالتوں کے اردگرد سگریٹ فروخت کئے جا رہے ہیں،عدالت پنجاب حکومت کو عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی روکنے کا حکم دے ۔