ملک بھر میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں، شہداء کو خراج تحسین

گجرات/میرپور/تھرپارکر/لاہور(دنیا نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں سول سوسائٹی کے ارکان نے پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں۔

لاہور میں ٹو وہیل ایڈونچر گروپ نے موٹر سائیکلوں پر ریلی نکالی ۔ لاہور سے ہیڈ بلوکی تک نکالی گئی ریلی میں نوجوانواں نے شرکت کی۔شرکا کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں قومی اداروں کے خلاف سازش برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تھرپارکر میں سول سوسائٹی اور تاجر ایسو سی ایشن کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ کشمیر چوک تک نکالی جانے والی ریلی میں بچے بھی شریک تھے ۔ قومی پرچم اٹھائے شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ میر پور ماتھیلو میں شہری ایکشن کمیٹی نے پاک فوج اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے گھنٹہ گھر سے بھٹائی چوک تک ریلی نکالی۔شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنا جان و مال اور اپنے بچوں کو پاک فوج کے ایک اشارے پر قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔گجرات اور دیگر شہروں میں مسلم لیگ ق کی جانب سے فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئی ہیں۔شرکا نے پاک فوج کے شہدا اور آرمی چیف کے پوسٹرز اٹھاتے ہوئے خوب نعرے بازی کی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں