پنجاب حکومت نے لیگی کارکنوں کے سڑکوں پر آنے پر پابندی عائد کر دی

لاہور(دنیا نیوز)پنجاب میں تحریک انصاف کے احتجاج کا دوسرا مر حلہ ، 15 دسمبر لاہور کے لیے حکومت نے اپنی حکمت عملی وضع کر لی ، لیگی ذمہ داران اور کارکنان کی سڑکوں پر آنے پر پابندی لگا دی گئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں فیصل آباد کا ٹریلر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اس حوالے سے تاجروں اور مارکیٹوں میں خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے ۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہا کہ اہم شاہرائوں پر پولیس تعینات ہوگی اور کسی کو شاہراہ بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق قومی و نجی املاک کے تحفظ کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ممکنہ اقدانات کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں