چین: سنکیانگ کے مسلمانوں کیلئے درجنوں ناموں پر پابندی
چینی حکومت نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں مسلمان بچوں کے درجنوں ناموں پر پابندی عائد کردی ہے
سنکیانگ ( آن لائن) ، ریڈیو فری ایشیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ممنوعہ ناموں میں اسلام، قرآن، مکہ، جہاد، امام، صدام، حج اور مدینہ جیسے نام شامل ہیں۔ اس علاقے میں ایغور مسلمانوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، چین سنکیانگ میں کشیدگی کا ذمے دار علیحدگی پسند گروپ کو ٹھہراتا ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے ، تاہم چینی حکومت نے ہمیشہ ان الزامات کی پرزور تردید کی ہے ۔