آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزدگی،فرحان بھی شامل
لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فروری کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
مردوں کے ایوارڈ کے لیے پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان، انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس اور امریکا کے فاسٹ بولر شیڈلی وین شالکویک کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جبکہ خواتین کے ایوارڈ کے لیے سری لنکا کی بیٹر ہرشیتھا سماراوکرما، پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا اور بھارت کی فاسٹ بولر اروندھتی ریڈی کو نامزد کیا گیا ہے ۔پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات میچوں میں 383 رنز بنائے ۔ ان کی اوسط 76.60 اور سٹرائیک ریٹ 160.25 رہا۔ انہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا اور دو سنچریاں بنائیں۔