قومی ٹی ٹونٹی،کراچی اور لاہور وائٹس سیمی فائنل میں داخل

قومی ٹی ٹونٹی،کراچی اور لاہور  وائٹس سیمی فائنل میں داخل

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی ٹونٹی کپ کے مقابلوں میں کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس نے بالترتیب 6 اور 5 پوائنٹس حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے نویں راؤنڈ میں گروپ اے کے عمران خان سٹیڈیم پشاور میں دو میچز بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ایک بھی گیند پھینکے بغیر منسوخ کر دئیے گئے ۔ پہلے میچ میں لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس جبکہ دوسرے میچ میں پشاور اور بہاولپور کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں