سپر لیگ کی تیاریوں کیلئے لاہور قلندرز کا کنڈیشننگ کیمپ جاری
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریوں کے سلسلے میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اسلام آباد میں تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں۔
کیمپ 18 مارچ تک جاری رہے گا۔کیمپ کے دوران ٹریننگ سیشنز افطار کے بعد رات 8 بجے سے 11 بجے تک ہوں گے ۔ اس کیمپ میں ٹیم کے تمام مقامی کنٹریکٹڈ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا بھی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔