سرفراز کی ریٹائرمنٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کا خراجِ تحسین

سرفراز کی ریٹائرمنٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کا خراجِ تحسین

ایک عظیم انسان اور کرکٹ لیڈر کو بہترین کیریئر پر کو مبارک ،ہو فخر زمان آپ کرکٹ کیلئے رول ماڈل ،شان مسعود، آپ کے ساتھ کھیلنا یاد رہے گا،اظہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ایکس پر سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جاری اپنے پیغام میں فخر زمان نے کہا ایک عظیم انسان، لیڈر اور کو ریٹائرمنٹ مبارک، بہترین کیریئر پر آپ کو مبارک ہو، آپ کی خدمات کے لیے دل سے شکریہ۔شان مسعود نے سرفراز احمد کو شاندر کیریئرسے ریٹائرمنٹ پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا آپ کرکٹ کے لیے رول ماڈل ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں پر اعتماد، جدوجہد اور یادگار لمحات پرسابق کپتان کا شکریہ ادا کیا۔اسی طرح سابق فاسٹ بالر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں سرفراز احمد کو کامیاب کیریئر پر مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سابق کپتان اظہر علی نے لکھا آپ کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ یاد رہے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے آپ کا جزبہ، قیادت، اور عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔علاوہ ازیں دیگر کھلاڑیوں نے بھی سابق کپتان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کامیاب کیریئر پر مبارک باد پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں