پیر گرم پانی میں رکھنے سے 20 منٹ میں تھکن غائب

پیر گرم پانی میں رکھنے سے 20 منٹ میں تھکن غائب

لاہور(نیٹ نیوز)دن بھر کی تھکن، جسمانی درد اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے مہنگے علاج یا دواؤں کی ضرورت نہیں، بلکہ ایک سادہ گھریلو طریقہ بھی حیران کن نتائج دے سکتا ہے ۔

پیروں کو گرم پانی میں ڈبونا ایک ایسا آسان نسخہ ہے جو نہ صرف جسم کو سکون دیتا ہے بلکہ کئی طبی فوائد بھی فراہم کرتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق گرم پانی میں پاؤں رکھنے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے ، جس سے پٹھوں کی اکڑن کم ہوتی ہے اور جسم کو فوری آرام ملتا ہے ۔ یہ طریقہ خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو دن بھر کھڑے رہ کر کام کرتے ہیں یا ٹانگوں میں درد اور بھاری پن محسوس کرتے ہیں۔اگر اس پانی میں ایپسم نمک یا عام نمک شامل کر لیا جائے تو اس کے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔ یہ سوجن کم کرتا ہے ، جلد کو نرم بناتا ہے اور پیروں کی بدبو ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں