کراچی چیمبر کا وفدتجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے بنگلہ دیش،سری لنکا روانہ

کراچی چیمبر کا وفدتجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے بنگلہ دیش،سری لنکا روانہ

کراچی (این این آئی)کراچی چیمبرکا ایک اعلیٰ سطح وفد سینئر نائب صدر کے سی سی آئی محمد رضا کی قیادت میں جمعرات کوبنگلہ دیش اور سری لنکا کے ایک ہفتہ دورے پر روانہ ہوا۔

 اس دورے کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے ۔وفد میں ممتاز برآمد کنندگان، صنعتکاروں، تاجروں اور کاروباری شخصیات شامل ہیں جو ٹیکسٹائل، زرعی اجناس سمیت اہم شعبہ جات کی نمائندگی کر ر ہے ہیں۔روانگی سے قبل محمد رضا نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کی برآمدات کے فروغ اور علاقائی معیشتوں کے ساتھ اقتصادی روابط کو مستحکم کرنے کیلئے کے سی سی آئی کی مسلسل کوششوں کا عکاس ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں