چاندی 55،سونا 4400روپے مہنگا، ڈالر کی قدرمزید کم
تولہ سونا 4لاکھ 83ہزار 962،دس گرام 4لاکھ 14ہزار 919کاہوگیا چاندی کی فی تولہ قیمت 55روپے کے اضافے سے 7821روپے ہوگئی
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 44 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 616 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3772 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے کی کمی سے 4لاکھ 79ہزار 562روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کے اضافے سے 7821 روپے ہوگئی۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 278.77 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278.80 روپے پر بند ہوئی تھی۔