اے آئی بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں میں اضافہ کا انکشافق

اے آئی بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں میں اضافہ کا انکشافق

لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت بوٹس کے ذریعے کیے جانے والے سائبر حملوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران دس گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیا ہے ۔

سائبر سکیورٹی کمپنی تھیلیز کی 2026 کی ‘بیڈ بوٹ رپورٹ’ کے مطابق روزانہ اے آئی سے چلنے والے بوٹ حملے صرف ایک سال میں 20 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک جا پہنچے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ اے آئی سے ہونے والے حملوں میں یہ اضافہ اہم ہے لیکن 2025 میں اصل بڑی تبدیلی یہ تھی کہ مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن خود انٹرنیٹ کے ڈھانچے کا عام حصہ بن گئے ۔اے آئی سے ہونے والے حملے مختلف صنعتوں اور خطوں میں دیکھے گئے جو اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ اے آئی پر مبنی آٹومیشن کا دائرہ عالمی سطح پر پھیل چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں