چینی فوڈ بلاگر کا شیشے کے مجسموں جیسا شفاف فرائیڈ چکن

چینی فوڈ بلاگر کا شیشے کے مجسموں جیسا شفاف فرائیڈ چکن

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی فوڈ بلاگر جو اپنی غیر روایتی تخلیقات کے لیے مشہور ہے ، اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جب اس نے شیشے جیسے نیم شفاف نظر آنے والے فرائیڈ چکن کے ٹکڑے تیار کیے ۔

غیر روایتی چینی فوڈ بلاگر کائی نے کہا انہوں نے بنیادی طور پر فرائیڈ چکن کو ٹکڑے کر کے دوبارہ بنایا اور اس کی شروعات ہڈیوں سے کی۔ انہوں نے بون میرو، کولیجن اور ٹھنڈے جیل کے مکسچر سے آغاز کیا، جسے انہوں نے چکن کی ہڈیوں کی شکل والے سانچوں میں ڈالا اور جمنے کے لیے چھوڑ دیا۔انھوں نے گوشت کے لیے سب سے پہلے ایک آلے کا استعمال کرتے ہوئے چکن کے گوشت کو پانی جیسی مائع شکل میں تبدیل کر دیا۔ آخر میں شیشے جیسے گوشت اور ہڈیوں کو ایک اور سانچے میں رکھ کر آپس میں جوڑ دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں