0.9 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر رفتار سے دوڑنے والی گاڑی

0.9 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر رفتار سے دوڑنے والی گاڑی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی کمپنی نے ایسی انوکھی گاڑی متعارف کرائی ہے جو برق رفتار تو ہے ہی مگر ایسا راکٹ بوسٹرز سے ممکن ہوتا ہے ۔

جی ہاں واقعی ویکیوم کلینرز بنانے والی کمپنی ڈریمی نے نیبولا نیکسٹ 01 جیٹ ایڈیشن نامی کانسیپٹ گاڑی تیار کی ہے ۔امریکا میں اس گاڑی کو متعارف کرایا گیا جو ڈوئل راکٹ بوسٹر سسٹم سے لیس ہے اور اس کی بدولت محض 0.9 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر رفتار پکڑ سکتی ہے ۔ کمپنی نے دعویٰ کیا کہ یہ سسٹم تحفظ کے ساتھ پرفارمنس کے توازن کو برقرار رکھتا ہے ۔اس الیکٹرک گاڑی میں آل سولڈ سٹیٹ بیٹری استعمال کی گئی ہے جو سنگل چارج پر 550 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہے ۔یہ روایتی لیتھیم بیٹریز کے مقابلے میں توانائی کو زیادہ مؤثر انداز سے استعمال کرتی ہے ۔ کمپنی نے واضح کیا کہ فی الحال یہ محض کانسیپٹ گاڑی ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں