سال میں 1بار سبز لائٹ روشن ہونیولا انوکھا ٹریفک سگنل
ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان میں نیلے رنگ کی ٹریفک لائٹ کو کرس روڈز اور انٹرسیکشنز وغیرہ پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
مگر نیلی ٹریفل لائٹ ہی جاپان کی انوکھی ٹریفک لائٹ نہیں بلکہ اس کے ایک جزیرے میں ان کا استعمال بالکل ہی منفرد انداز سے کیا جاتا ہے ۔Himakajima نامی جاپانی جزیرے کے بیشتر حصوں میں ٹریفک لائٹس موجود نہیں، بس اس کے مشرقی بندرگاہ میں ایک ٹریفک سگنل موجود ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹریفک سگنل میں ہمیشہ سرخ لائٹ ہی روشن ہوتی ہے ۔جی ہاں واقعی سارا سال وہاں کا سگنل بند رہتا ہے مگر صرف ایک بار سبز یا نیلے رنگ کی لائٹ روشن ہوتی ہے ۔اس کا مقصد بالغ افراد کو یہ سکھانا ہوتا ہے کہ سبز ٹریفک لائٹ کے دوران کیسے گزرنا ہے اور اس وقت کیسے رک جانا ہے جب لائٹ سرخ ہو جاتی ہے ۔یہ ایک چھوٹا جزیرہ ہے جس کا مجموعی رقبہ ایک سکوائر کلومیٹر سے بھی کم ہے ۔