پی سی بی میں طویل موجودگی کے باوجود عاقب کا رزلٹ صفر:عبدالرؤف
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف خان نے عاقب جاوید کی پی سی بی میں طویل موجودگی اور کارکردگی پر سخت سوالات اٹھا دئیے ہیں۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عبدالرؤف خان نے کہا کہ 2004-05 سے یہ بھائی صاحب اکیڈمی میں موجود ہیں، کبھی باؤلنگ کوچ، کبھی ہیڈ کوچ، کبھی سلیکٹر تو کبھی ڈائریکٹر بن جاتے ہیں لیکن رزلٹ ہمیشہ صفر رہا۔ لگتا ہے انہیں ابھی تک نہ سچا پیار ملا ہے اور نہ ہی مطلوبہ پیسہ۔