سعودی عرب میں عید15جون کو ہونے کی پیشگوئی
28رمضان کو رات 10:42پرچاند کی پیدائش، 29کو دیر تک نظر آئیگا
کراچی (دنیا ڈیسک)ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال روزے 29ہوں گے اور 15جون جمعہ کو عید کا پہلا دن ہو گا۔ عرب ٹی وی کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ فلکیاتی حساب سے جمعہ کو عید کا پہلا دن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 28رمضان بروز بدھ کو رات 10بجکر 42منٹ پر چاند کی پیدائش ہوجائے گی جبکہ جمعرات 29رمضان کو چاند دیر تک آسمان پر نظر آئے گا۔