لیلیٰ واسطی طویل عرصے بعدڈرامہ ’’سنگسار‘‘میں نظرآئینگی

 لیلیٰ واسطی طویل عرصے بعدڈرامہ ’’سنگسار‘‘میں نظرآئینگی

جاندار سکرپٹ ڈراموں کو دنیا میں متعارف کرانے کا سبب بن رہے ہیں ،نزہت سمن

کراچی (سٹاف رپورٹر)ڈرامہ نگار نزہت سمن نے کہا ہے کہ معیاری ڈرامے اور جاندار سکرپٹ ٹی وی ڈراموں کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سبب بن رہے ہیں ۔ فنکار کہانی و کردار کو مدنظر رکھ کر اپنی پرفارمنس سے ڈراموں میں حقیقی رنگ بھرنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں جس سے ڈرامہ پروڈیوسر ہی نہیں رائٹر کو بھی سکون ملتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی پروڈکشنزکی زیر تکمیل ڈرامہ سوپ "سنگسار"کے سیٹ پر نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا اس سوپ کی ہدایات کامران اکبر دے رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں اداکارہ کنزی ہاشمی،حماد فاروقی،افراز رسول،علیزا طاہر، سارہ بلوچ،لیلیٰ واسطی،علی طاہر اورنعیم طاہراہم کرداروں میں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا اداکارہ لیلیٰ واسطی طویل عرصے بعد ٹی وی ڈرامے میں کام کررہی ہیں ان کی والدہ طاہرہ واسطی اوروالد رضوان واسطی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ فنکاروں میں سے تھے ان کی ڈراموں میں کردارنگاری آج بھی ناظرین کے ذہن میں نقش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں