102 سالہ خاتون جو 50 سال میں کبھی ہسپتال نہیں گئی
بیجنگ(نیٹ نیوز)مشرقی چین سے تعلق رکھنے والی 102 سالہ خاتون انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہیں جس کی وجہ ان کا منفرد طرز زندگی ہے ۔
جن باؤ لینگ کا تعلق چین کے صوبے Zhejiang کے علاقے Taizhou سے ہے اور وہ اپنے علاقے میں لمبی عمر اور خوش مزاج شخصیت کے باعث جانی جاتی ہیں۔حیران کن طور پر 102 سال کی عمر میں بھی وہ ذہنی طور پر بہت زیادہ مستعد ہیں۔جسمانی طور پر بھی ان کی صحت مثالی ہے اور انہیں گزشتہ 50 سال میں کبھی ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔وہ صبح 9 بجے کے قریب اٹھتی ہیں، نہانے کے بعد باغ میں سورج کی روشنی کا لطف اٹھاتی ہیں۔شام 7 بجے وہ سونے کے لیے لیٹ جاتی ہیں جبکہ دن بھر کئی بار کچھ منٹ کے لیے قیلولہ بھی کرتی ہیں۔ ان کا دوپہر اور رات کا کھانا نوڈلز یا چاولوں پر مشمل ہوتا ہے اور انہیں گوشت کھانا پسند ہے ۔