تمباکو نوش کے بچوں کو میٹابولک مسائل کا سامنا ہوتا ہے
کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)تمباکو نوشی کو صحت کیلئے تباہ کن قرار دیا جاتا ہے جو کینسر، امراض قلب اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے ۔
اب اس عادت کا ایک اور بڑا نقصان دریافت ہوا ہے ۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی کے عادی والد کے بچوں کو مستقبل میں میٹابولک مسائل کا سامنا ہوتا ہے ۔ میٹابولک مسائل سے جسم کی بلڈ گلوکوز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے ۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں کی تمباکو نوشی کی عادت ان کی اولاد میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے ۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل آف دی Endocrine Society میں شائع ہوئے ۔