مائیگرین سے فوری آرام، آئس کیوب کاآسان طریقہ

مائیگرین سے فوری آرام، آئس کیوب کاآسان طریقہ

مائیگرین کو عام طور پر آدھے سر کا درد یا دردِ شقیقہ کہا جاتا ہے ، تاہم یہ ضروری نہیں کہ یہ درد صرف سر کے ایک حصے تک محدود رہے ۔

ماہرین کے مطابق وقفے وقفے سے ہونے والا شدید سر درد بھی مائیگرین کی ایک شکل ہو سکتا ہے ۔ ماہرِ صحت نے مائیگرین کے درد سے فوری آرام کیلئے سادہ گھریلو طریقہ بتایا۔ ان کے مطابق آئس کیوبز اس درد میں فوری سکون فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ماہر صحت کے مطابق صبح اٹھنے کے بعد دو آئس کیوبز لے کر انہیں کچھ دیر کے لیے کانوں کی لو کے پیچھے رکھیں۔ ان کے بقول یہ ایک مؤثر پریشر پوائنٹ ہے جہاں ٹھنڈک پہنچنے سے درد میں نمایاں کمی آسکتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تیسرا اہم پریشر پوائنٹ سر کے پچھلے حصے یعنی گدی پر ہوتا ہے ۔ اگر اس مقام پر بھی ایک آئس کیوب چند لمحوں کے لیے رکھ دی جائے تو مائیگرین کے درد میں فوری آرام مل سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں