جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے :کاجول

 جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے :کاجول

ہراسانی جیسا قبیح فعل صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں بلکہ ہر جگہ ہے ،اداکارہ

ممبئی(نیٹ نیوز)اداکارہ کاجول نے تنوشری دتہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے ۔ ایک انٹرویو میں کاجول نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تنوشری دتہ نے جو کہا وہ واقعی حقیقت ہے لیکن ہراسانی جیسا قبیح فعل صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں بلکہ ہر جگہ ہے ۔ صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔کاجول نے کہا بالی ووڈ میں میرا کیریئر کافی طویل ہے لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اس کیخلاف ضرور آواز اٹھاتی۔کاجول نے ’’می ٹو مہم ‘‘ کے بارے میں کہا اس مہم کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کیخلاف کھڑے ہورہے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے لوگوں میں بھی ہمت آتی ہے اور وہ بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں