پولیس نے شاہ رخ کی سالگرہ کی تقریب کا مزا کرکرا کردیا

 پولیس نے شاہ رخ کی سالگرہ کی تقریب کا مزا کرکرا کردیا

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب بند کراکراس کا مزا کرکرا کر دیا ۔

ممبئی (این این آئی)بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان گزشتہ روز اپنی 53 ویں سالگرہ ممبئی کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں اہل خانہ اور بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ منارہے تھے لیکن تقریب کا مزااس وقت کرکرا ہوگیا جب ممبئی پولیس وہاں پہنچی اور رات زیادہ ہونے پر تقریب ختم کرادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر ریسٹورنٹ رات دیر تک نہیں کھلے ہوتے اور ایک بجے تک بند ہوجاتے ہیں لیکن شاہ رخ کی سالگرہ کی تقریب رات 3 بجے تک جاری رہی جبکہ اس میں بلند آواز سے گانے بجائے جارہے تھے ۔ ممبئی پولیس نے اس عمل میں دخل اندازی کرتے ہوئے مالکان سے کہا وہ تقریب بند کردیں جسکے بعد شاہ رخ خان دیگر کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے باہر آگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں