صحافیوں کو گالیاں دینے پر سنجے دت تنقید کی زدمیں آگئے
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کیریئر کے آغاز سے ہی تنازعات کی زد میں رہے ہیں حال ہی میں بھارتی میڈیا پر دیوالی کے موقع پربنائی گئی
لاہور(نیٹ نیوز) ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سنجے دت کو صحافیوں پر خاصا برہم دکھایا گیا ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ویڈیو سنجے دت کی جانب سے دی جانیوالی دیوالی پارٹی کے موقع پر بنائی گئی، مہمانوں کے علاوہ فوٹوگرافرز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پارٹی میں پہنچے اور سنجے دت انکی اہلیہ اور بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے لگے ۔رپورٹ کے مطابق ابتدا میں تو سنجے دت بخوشی تصاویر اور ویڈیوز بنواتے رہے لیکن بعد ازاں پارٹی میں کی جانیوالی مے نوشی کے بعد انہیں کچھ ہوش نہ رہا اور وہ صحافیوں کو گالیاں دیتے رہے ۔سنجے دت کی گالیاں دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پروائِرل ہوئی تو انہیں اس غیر اخلاقی حرکت پر ہرطرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔