بیٹے کی سالگرہ کیلئے سیف اور کرینہ جنوبی افریقہ روانہ
سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی دوسری سالگرہ کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے
ممبئی( آن لائن )سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی دوسری سالگرہ کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیمور علی خان کی 20 دسمبر کو دوسری سالگرہ منائی جائیگی جس کیلئے دونوں فنکار کام سے مختصر وقفہ لیکر جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر لی گئی تصویر وائرل ہوگئی ہے جس میں تیمور اپنے والد کے کندھوں پر بیٹھا ہوا ہے ۔