نئی فلم کیلئے بھنسالی کودپیکا پڈوکون سے زیادہ عالیہ بھٹ پسند

نئی فلم کیلئے بھنسالی کودپیکا پڈوکون سے زیادہ عالیہ بھٹ پسند

ہدایتکار رنویر اور دپیکا کیساتھ 3کامیاب فلمیں بناچکے ،اب کچھ تبدیلی چاہتے ہیں:ذرائع

ممبئی (شوبز ڈیسک) دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کی گزشتہ سال میں مقبولیت کے پیش نظر ہدایت کار انہیں کاسٹ کرنے کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہوگئے ہیں۔بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں دپیکا پڈوکون یا عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کافی عرصے سے اپنی تمام تر توجہ نئی فلم بنانے پرمرکوز کئے ہوئے ہیں جس میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ میں سے کسی ایک کو شامل کرنے پر کافی عرصے سے غور جاری تھا تاہم ہدایت کار اپنی پسندیدہ اداکارہ دپیکا کو شامل کرنے کے بجائے عالیہ بھٹ کو سنجیدگی سے فلم میں شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی دراصل کچھ تبدیلی لانا چاہ رہے ہیں کیوں کہ وہ رنویر اور دپیکا کے ساتھ پہلے ہی رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت جیسی تین کامیاب ترین فلمیں بناچکے ہیں اور اب چاہتے ہیں کہ کچھ نیا عوام کے سامنے آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں