مہوش حیات آن لائن تنقید اور تضحیک روکنے کی خواہش مند
حکومت کی طرف سے تمغہ امتیاز ملنے پرآن لائن تنقید اور تضحیک کا نشانہ بننے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہناہے کہ آن لائن تنقید اور تضحیک کئی لوگوں کی خودکشی کا باعث بنی،
لاہور(شوبز ڈیسک) اس لئے اب اسے روکنے کا وقت آچکاہے ، آرٹس سے تعلق رکھنے والے افراد کو سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ایک جیسا سوچناہوگااور اس کیخلاف مہم چلانا ہوگی ۔واضح رہے سوشل میڈیا پر مہوش حیات پر کی جانے والی تنقید پر جہاں شوبز کی بعض شخصیات نے ان کا ساتھ دیا، وہیں صحافی اور سماجی کارکنان نے بھی ان کی حمایت کی تھی ۔