نرگس فخری نے بالی ووڈ کو نفسیاتی مریضوں کی آماجگاہ قراردیدیا

نرگس فخری نے بالی ووڈ کو نفسیاتی مریضوں کی آماجگاہ قراردیدیا

سازش کرنیوالے لوگوں سے بھی مجھے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے :اداکارہ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں ہے جو دن رات سازشیں کرتے رہتے ہیں ۔ اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں خود کو بڑا ظاہر کرنے اور چیزوں میں چالاکی سے ردوبدل کرنے والے ذہنی مریض کافی تعداد میں ہیں۔ یہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے ذہنوں میں سازشیں بنانے کی سوچ راسخ ہوچکی ہے لیکن ایسے لوگوں سے بھی مجھے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوتے ،اگر کوئی اپنی کارکردگی اور ٹیلنٹ کی بناکر آگے آتاہے تویہ سازشی لوگ اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں