لیڈی گاگا اور آریانا گرینڈے پرتشددپراکسانے کا الزام

لیڈی گاگا اور آریانا گرینڈے پرتشددپراکسانے کا الزام

سنگاپورحکومت نے ان کے گانے باقاعدہ جارحانہ گانوں کی فہرست میں شامل کرلئے

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ تشدد پر اکسانے والے مناظر کو بھی میوزک کنسرٹ اور ویڈیوز کے ذریعے پیش کرتی ہیں جبکہ پاپ گلوکارہ آریانا گرینڈے پر بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ان کی شاعری اور گیتوں سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق دونوں گلوکاراؤں پر الزام عائد کیاگیاہے کہ وہ اپنے گیتوں کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکساتی ہیں،اسی وجہ سے سنگاپور حکومت نے ان کے گیتوں کو’’جارحانہ یا تشدد پر اکسانے ‘‘ والے گانوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں