اسلام آباد میں گندھارا تہذیب کا پہلا ورچوئل سفر

اسلام آباد میں گندھارا تہذیب کا پہلا ورچوئل سفر

اسلام آباد(نیٹ نیوز)سرزمین پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کی عکاس ہے ۔

پاکستان میں گندھارا،موہنجو داڑو،ہڑپہ،کوٹ ڈیجی جیسی قدیم ترین تہذیبوں کے آثار موجود ہیں۔ حکومت پاکستان ملک کی قدیم تہذیبی شناخت کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق اسلام آباد میوزیم میں قائم جدید ڈیجیٹل گندھارا گیلری تاریخ شیشے کے پیچھے حقائق کا روپ دھارے زندہ ہے ۔گیلری میں گندھارا تاریخ کو مصنوعی ذہانت،تھری ڈی ٹیکنالوجی اور ورچوئل ماحول میں پیش کیا جاتا ہے ۔ گیلری کا وزٹ کرنے والے یہاں داخل ہوتے ہی خود کو ورچوئل گندھارا دور میں محسوس کرتے ہیں۔گندھارا گیلری کا رخ کرنے والے ملکی و غیرملکی سیاحوں ، طالبعلموں اور محققین کی طرف سے بھی منصوبے کو بھرپور طور پر سراہا جارہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں