سوشل میڈیا پر کیا اور کیسے وائرل ہوتا ہے ، دلچسپ حقائق
لاہور(نیٹ نیوز)آج کے ڈیجیٹل دور میں وائرل ہونا محض اتفاق نہیں،کسی بھی وائرل مواد کی پہلی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ ریلیٹ ایبل ہو۔
یعنی ایسا کہ دیکھتے ہی عام لوگ کہیں ‘‘یہ تو میرے ساتھ بھی ہوتا ہے ’’۔ خواہ وہ کسی کا مزاحیہ ردِعمل ہو، روزمرہ زندگی سے جڑا کوئی مسئلہ ہو یا ایک مختصر موٹیویشنل کلپ۔دوسری بڑی چیز احساسات ہیں جس مواد میں جذبات ہوں، وہ وائرل ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگاتا ،آج کل ‘‘چیلنجز’’ بھی وائرل ہونے کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ لوگ نہ صرف انہیں پسند کرتے ہیں بلکہ خود بھی بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں، جس سے بعض اوقات کوئی ویڈیو بھرپور عالمی مہم کی شکل بھی اختیار کر لیتی ہے ۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی چیزوں کا کوئی فارمولا نہیں ہے ، لیکن ایک بات طے ہے کہ مواد جتنا منفرد، مختصر، جذباتی اور شیئرایبل ہوگا، اس کے وائرل ہونے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔