کرینہ کپور کی سیلفیز ،سوشل میڈیا صارفین نے آنٹی اور بڈھی کہہ دیا

 کرینہ کپور کی سیلفیز ،سوشل میڈیا  صارفین نے آنٹی اور بڈھی کہہ دیا

معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی حالیہ سیلفیز سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں

ممبئی (آئی این پی) معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی حالیہ سیلفیز سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں، کچھ صارفین نے انہیں آنٹی تو کچھ نے بڈھی کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ کرینہ کپور اٹلی کے شہر تسکینی میں اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں اورچند روز قبل انہوں نے اپنی سیلفیز سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔جس کے بعد سوشل میڈیاپر کرینہ کپور کے چہرے پر نمایاں ہوتی جھریوں کی وجہ سے ان کی عمر کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں آنٹی اور بڈھی کے القابات سے نوازا جانے لگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں