حسن ضیاکو پہلی باروسط ایشیا ممالک میں ڈرامے کی ریکارڈنگ کا اعزازمل گیا
ڈرامہ و فلم پروڈیوسرحسن ضیا نے کہا ہے
کراچی (سٹاف رپورٹر)ڈرامہ و فلم پروڈیوسرحسن ضیا نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی ڈرامہ سیریل وسط ایشیا ممالک میں جاکر عکس بند کرنے کااعزاز ہمیں مل گیا ہے ۔ آذربائیجان کے درالخلافہ ‘‘باکو ’’ میں ایک ہفتے تک ریکارڈنگ کرینگے اورکافی کام مکمل کرلیاہے ،یہاں کے دلکش و دیدہ زیب مناظر اورحسین لوکیشنز ناظرین کو پسند آئیں گی۔انہوں نے روزنامہ دنیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد کامیڈی فلم زبیدہ مرد بن شروع کروں گا جس کی کہانی محسن علی لکھ رہے ہیں،اس فلم کو آئندہ برس نمائش کے لئے پیش کریں گے ۔