پیٹ دردکی شکایت ،میراکادبئی کے ہسپتال میں میجر آپریشن
اداکارہ میر اکا دبئی کے ہسپتال میں میجر آپریشن ہواہے تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے ۔
دبئی (شوبزڈیسک ،مانیڑنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے مطابق میراکے شوہر کیپٹن نوید نے بتایاکہ میراکو ایک ہفتے سے پیٹ میں شدیددرد کی شکایت تھی ،جس کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اور مختلف قسم کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے سرجری کا فیصلہ کیا ۔ان کاکہناتھاکہ آپریشن کافی سیریس تھا تاہم اب میرا ریکوری روم میں ہیں اورانہیں چند روزہسپتال میں رہناپڑے گا ۔آپریشن سے ایک روز قبل میرانے کیپٹن نوید کے ساتھ دبئی کے نجی ہوٹل میں ڈنر کیا تھا۔