سیدنورکا نئی پنجابی فلم بنانے کا اعلان
ہدایت کار سید نور نے پنجابی فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ بنانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد (اے پی پی) سید نور نے ایک نجی سٹوڈیو کی تقریب کے دوران نئی فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم ’’باجرے دی راکھی ‘‘بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے تاہم فلم کی کاسٹ ابھی فائنل نہیں ہوئی ۔فلم بہترین پنجابی میوزک پر مبنی ہوگی۔