ٹرمپ کی دھمکیاں :کیوبا کا امریکا کیساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار

ٹرمپ کی دھمکیاں :کیوبا کا امریکا کیساتھ  کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار

ہوانا(دنیا مانیٹرنگ)کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ امیگریشن سے متعلق تکنیکی رابطوں کے علاوہ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی ان کا یہ ردعمل اس بیان کے بعد آیا جس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا۔۔

 تھا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا اور کیوبا کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیوبا کے لیے اب کوئی پیسہ یا تیل نہیں جائے گا، کیوبا فوری معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں