ٹرمپ دور میں 1لاکھ ویزے منسوخ

ٹرمپ دور میں  1لاکھ ویزے منسوخ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کر دئیے گئے۔۔

، جو ریکارڈ تعداد ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت پالیسی کا حصہ ہے ۔ ترجمان نے کہا امریکی شہریوں کا تحفظ اور قومی خودمختاری اولین ترجیح ہے ۔ ہزاروں ویزے جرائم، تشدد اور نشے میں ڈرائیونگ کے باعث منسوخ ہوئے ۔ اسرائیل مخالف مظاہروں میں شریک طلبا کے ویزے بھی منسوخ کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں