کراچی:50لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس ضبط،2ملزم گرفتار

کراچی:50لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس ضبط،2ملزم گرفتار

سی آئی اے کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب کارروائی کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی آئی اے کے یونٹ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اسمگلروں کے 2 اہم کارندوں کو گرفتار کر کے 50 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ اور 2 گاڑیاں ضبط کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد کے خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل تصدیق وارث اور انسپکٹر الیاس شاہ کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے مخبر خاص کی اطلاع پر شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب کامیاب کارروائی کر کے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹوں سے لدی دو گاڑیاں ضبط کر لیں اور 2 ملزمان محمد سلیم اور دلاور خان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ امریکا ، کوریا اور دیگر ممالک سے اسمگل ہو کر افغانستان آنے والے غیر ملکی سگریٹس بلوچستان کے راستے اسمگل کر کے کراچی منتقل کیے جاتے ہیں۔ جنہیں بعد ازاں کراچی اور اندرون ملک کی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔ ابتدائی تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد گرفتار ملزمان ، برآمد کیے گئے غیر ملکی سگریٹس اور ضبط کی گئی دونوں گاڑیاں کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں