لالیاں:ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 2ڈاکو ہلاک، شہری زخمی
کالووال مین روڈ پر حسان موبائل شاپ پر ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکوپکڑاگیا ملزم کی فائرنگ سے شہری رانا اکرم زخمی ،2ڈاکوموقع پر مارے گئے ،ایک فرار
لالیاں (نمائندہ دنیا) تھانہ کانڈیوال کے علاقے کالووال مین روڈ پر حسان موبائل شاپ پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔بتایاگیاہے کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو دکاندار کولوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پڑوسی دکاندار نے بہادری دکھاتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کرنے کی کوشش کی، جس پر ڈاکو نے فائرنگ کر دی اور رانا اکرم شدید زخمی ہو گئے ،اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو ساتھی ملزم موقع پر ہلاک ہو گئے اور تیسرا ملزم فرار ہو گیا۔ زخمی رانا اکرم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ پولیس افسروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔