پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 18ملزم گرفتار
عزیز آباد میں پولیس مقابلہ، 2اسٹریٹ کرمنل پکڑے گئے ، اسلحہ وموٹر سائیکل برآمد نیو ٹاؤن میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ،6جواری دھرلیے گئے ،نقدی تحویل میں لے لی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائی میں 18ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار پولیس نے ایک کارروائی میں منشیات فروش سعید اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں3اسٹریٹ کرمنل محمد حسین ، اسد علی اور ذاکر کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔ عزیز آباد پولیس نے مقابلے کے بعد 2 اسٹریٹ کرمنلز ذیشان اور ابوبکر کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ نیو کراچی پولیس نے سیکٹر 5/D میں کارروائی کرتے ہو ئے لوٹ مار میں مصروف ایک ملزم نقاش کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ نیو ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہو ئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6جواریوں کو گرفتار کر کے نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔ جیکسن پولیس نے ایک کارروائی میں گٹکا مافیا کے 2کارندے عارف اور امین گرفتار کرلئے ، دوسری کارروائی میں اشتہاری ملزم شہزاد کو گرفتار کیا جبکہ تیسری کارروائی میں غیر ملکی عمران کو گرفتار کرلیا ۔ مبینہ ٹاؤن پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ملزم عابد شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔